امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں تمام فریقین مزید تشدد سے باز رہیں۔ میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منتقلی بنگلادیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر شدید افسوس ہے۔