Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsبچوں کی ذہنی شوونما کے لیے کس چیز کا استعمال کریں؟

بچوں کی ذہنی شوونما کے لیے کس چیز کا استعمال کریں؟


بڑھتے ہوئے بچوں کی جسمانی اور ذہنی شوونما کے لیے ان کی خوراک میں تمام ضروری غذائی اجزاشامل ہونا چاہیے ، لیکن یہ ضروریات صرف سبزیوں، پھلوں اوردودھ سے پوری نہیں ہو سکتی ہیں۔

اگر دیکھا جائے توآج کل کی ہنگامہ خیز زندگی میں چھوٹے بچوں کا شیڈول بھی کچھ کم مشکل نہیں ہے۔ گھر سے اسکول، اسکول سے گھر اور پھر ٹیوشن اور ہوم ورک کی مصروفیات میں بچوں کی بہت توانائی صرف ہوتی ہے۔ اس لیے ان کی صحت کی بحالی اور توانائی برقرار رکھنے کے لیے ان کی خوراک کاخیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ قدرت کی طرف سے عطاکردہ خشک میوہ جات میں کچھ ایسی خصوصیات پوشیدہ ہیں ، جو آپ کی اس سلسلے میں بھرپور مدد کر سکتی ہیں۔ ان چار میوہ جات کو اپنے بچوں کی روزمرہ کہ خوراک میں ضرور شامل کریں۔

تیز ذہنی نشووشما کے لیے بادام دیے جائیں
بچوں کی غذا میں بادام کا ہونا لازمی ہے، بادام میں کاربوہائیڈریٹ، ؤٹامنز، معدنیات، اور پروٹین پایا جاتا ہے، جو بچوں کی ذہنی نشوونما میں مدد گار ہوتے ہیں۔ ان کے کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، اور جسم توانا رہتا ہے۔ ٓبڑے بچوں کو روزانہ نہارمنہ بھیگے ہوئے بادام دیں ، لیکن اگر بچہ چھوٹاہے اور بادام نہیں چبا سکتا ہے تو پھر اسے پس کردودھ میں ملا کر بچوں کو دیں۔

اخروٹ کھلائیں
بچوں کی توانائی میں اضافے اور ان کی ذہنی نشوونما کو بہتر بنانے میں اخروٹ بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ۔اخروٹ میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے، جو دماغ کو تیز بناتا ہے، ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے درکار،آئرن،کیلشیم ، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، اور زنک بھی اخروٹ میں بہت زیادہ موجود ہوتے ہیں ۔ اگر بچوں کی خوراک میں اخروٹ کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے ،تو ذہنی نشونما تیز ہونے کے ساتھ ساتھ وہ جسمامی طور پر بھی سرگرم رہتے ہیں۔

کاجو توانائی کی سطح میں اضافہ کرتے ہیں
بچوں میں توانائی کی سطح بلند کرنے کے لیے انہیں کاجو ضرور کھلانے چاہیے۔ اس سے ان کا جسم مضبوط ہوتا ہے۔ اس میں موجود میگنیشیم ان کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ کاجو بینائی کو بھی تیز کرتا ہے۔

کھجور کو بھی غذائی شیڈول میں شامل کریں
کھجور میں کیلشیم، پوٹاشیم، سوڈیم ، فاسفورس، میگنیشیم، اور فاسفورس ہوتا ہے، جس سے جسم کو وافر مقدار میں توانائی ملتی ہے۔ اگر بچوں کو باقاعدگی سے کھجور کھلائی جائے تو ان میں خون کی کمی کی شکایت نہیں ہوتی۔ اور نہ ہی آئرن کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں