Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsبڑی اداکارہ نے بریسٹ کینسر کا کیسے مقابلہ کیا؟؟

بڑی اداکارہ نے بریسٹ کینسر کا کیسے مقابلہ کیا؟؟


بریسٹ کینسر سے متاثرہ بھارتی ٹیلی ویژن اسٹار حنا خان نے علاج کے دوران اپنے جسم پر آئے زخموں کے نشانات کی تصاویر شیئر کردیں۔

حنا خان میں حال ہی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس وقت وہ اس موذی مرض کا علاج کروارہی ہیں۔

تاہم حنا خان نے اپنی صحت کے اس سفر کی داستان کو ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کردیا۔

اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علاج کے دوران جسم پر آئے اپنے زخموں کی تصاویر شیئر کیں۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ “آپ اس تصویر میں کیا دیکھتے ہیں؟ میرے جسم پر زخم یا میری آنکھوں میں امید؟ یہ زخم میرے ہیں،

میں انہیں محبت سے قبول کرتی ہوں کیونکہ یہ میری پیشرفت کی پہلی علامت ہیں جس کی میں مستحق ہوں۔”

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میری آنکھوں میں امید میری روح کی عکاس ہے، میں اس سرنگ کے آخر میں روشنی کی کرن دیکھ سکتی ہوں۔

میں اپنی شفایابی کی دعا کر رہی ہوں اور میں آپ کےلیے بھی دعا کر رہی ہوں۔”

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں