Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsبڑی بہو کا تنازع ،صبا فیصل نے سوشل میڈیا کو ذمہ دار...

بڑی بہو کا تنازع ،صبا فیصل نے سوشل میڈیا کو ذمہ دار قرار دے دیا


پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بڑی بہو نیہا سلمان کے ساتھ ہونے والے تنازع کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو ٹھہرا دیا۔

 چھوٹی بہو نیشا ارسلان کے انتخاب کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو غلطیاں بڑی بہو کے وقت ہوئیں وہ نہیں دہراؤں گی۔  حال ہی میں پاکستانی سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے دو مختلف نجی چینل کے پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے اپنی بڑی بہو کے ساتھ ہونے والے تنازع اور چھوٹی بہو کی خوبیوں کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

ایک پروگرام کے دوران سینیئر اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ ڈراموں میں انتہائی سخت ساس بنتی ہیں لیکن حقیقی زندگی میں کیسی ہیں؟ تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ تو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، حقیقی زندگی میں ساس بننا ڈراموں میں ساس بننا زیادہ مشکل ہے۔

سینیئر اداکارہ نے سوشل میڈیا کو بڑی بہو نیہا کے ساتھ ہونے والے تنازع میں موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ تعلقات اور رشتوں میں پہلی بار باتیں اور چیزیں سمجھ نہیں آتیں ہر کسی سے غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن ایسی باتوں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی پہلی بار ساس بنی تھی، اسی طرح میری بڑی بہو بھی پہلی بار کسی دوسرے گھر میں بطور بہو آئی تھی، تو ہم دونوں کو ہی بہت ساری چیزیں سمجھ نہیں آ رہی تھیں، اس لیے ہم دونوں سے ہی غلطیاں ہوئیں، غلطی کسی سے بھی ہو جاتی ہے لیکن اب دوسری بہو ے معاملے میں ایسا نہیں ہوگا۔

صبا فیصل نے گھریلو تنازع کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے حوالے سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مسائل اور باتیں ہر گھر میں ہوتی ہیں لیکن انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنا غلط تھا، چونکہ وہ اسٹار ہیں اس لیے ایسی باتیں توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔

انہوں نے ایک اور شو میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں دوسری بہو گھر لائی ہوں اور جو غلطیاں پہلے بیٹے کے وقت ہوئیں وہ اب نہیں دہراؤں گی، اب بہت خوش ہوں اور بڑی بہو کے ساتھ بھی معاملات بہتر ہیں۔

دوسری بہو کے حوالے سے میزبان کے سوال پر کہا کہ شاید یہ سن کر سب کو عجیب لگے لیکن یہی سچ ہے کہ میرے بیٹے نے میری پسند کی لڑکی سے شادی کی ہے، ایسی صورت میں بیٹے کے لیے لڑکی تلاش کرتے وقت مجھ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی تھی لیکن مجھے خود پر بے حد فخر ہے کہ میں نے اپنے بیٹے کے لیے ایک بہترین ساتھی کا انتخاب کیا۔

اداکارہ نے کہا میرا خیال ہے کہ میں نے ماں ہونے کا اور ارسلان نے میری پسند تسلیم کرکے بیٹا ہونے کا حق ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بہو ڈھونڈنا بے حد مشکل شاید ناممکن ہے، میرا خیال ہے کہ آج کی مائیں خود پر اتنی بڑی ذمہ داری نہیں لے سکتیں، میں ذاتی طور پر روایات سے جڑی عورت ہوں جہاں بڑوں کا احترام اور بڑوں کے فیصلوں کی قدر کی جاتی ہے، بچوں تک پہنچ کر فیصلوں میں تبدیلی کے بجائے ان کا احترام میری نگاہ میں زیادہ ضروری ہے۔

شریک حیات کی تلاش کرتے وقت کیا دیکھنا زیادہ ضروری ہے کہ سوال پر سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک لڑکی ہی نہیں لڑکےکو بھی اپنی شریک حیات کی عزت کرنا بے حد ضروری ہے، میرے نزدیک عزت محبت سے بھی پہلے ہے کیونکہ محبتیں پنپتی ہیں عزت کے بعد۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں