Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsبھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا مشکل میں

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا مشکل میں


ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کے ہنگام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا کے مابین تلخی کی افواہ گردش کرنے لگی۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق اس تاریخی فتح کے بعد دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاردیک پانڈیا بھی آبدیدہ ہو گئے۔

بعد ازاں انہیں فون پر ویڈیو کال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو پر کمنٹس میں بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کال پر اپنی اہلیہ نتاشا سے بات کر رہے تھے جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ کال نتاشا کی نہیں تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نتاشا کی طرف سے تاحال اس فتح پر ہاردیک پانڈیا یا بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد نہیں دی گئی۔

اس حوالے سے نتاشا کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس اب تک خاموش ہیں۔

چنانچہ صارفین کی اکثریت اسے ہاردیک اور نتاشا کی علیحدگی کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی کی خبر اب مصدقہ ہو گئی ہے کیونکہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ تاحال نتاشا نے بھارتی ٹیم اور اپنے شوہر کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارک باد نہیں دی،

حالانکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، تاہم اس حوالے سے انہوں نے اب تک ایک سٹوری بھی پوسٹ نہیں کی۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں