ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ پانچ فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا، یہ دن بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ پاکستان کشمیریوں کےحق خودارادیت کےلیے ہرفورم پرحمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے بھارتی شہریوں کے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کیے، بھارت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی ہے، قتل ہونے والے پاکستانیوں کے لاشیں گزشتہ شب پاکستان پہنچا دی گئیں، پاکستان نے ایران سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کےعلاوہ انہوں نے کہا کہ ایران میں دہشت گردی کے نتیجے میں 9 پاکستانیوں کو قتل کیا گیا، ان 9 پاکستانیوں کے لاشیں گزشتہ شب پاکستان پہنچا دی گئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران میں پاکستانیوں کا قتل دہشتگردی ہے، پاکستان کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کرنے کا کہا گیا ہے، ایران کی جانب سے یقین دہانی کراوئی گئی ہےکہ معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے ساتھ شئیر کی جائے گی۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، تربت اور زاہدان میں رابطہ افسران تعینات کرنے پر اتفاق ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے نگران وزیر خارجہ کی دعوت پر 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیراعظم، وزیرخارجہ اور آرمی چیف سے ملاقات بھی کی، اس دوران تربت اور زاہدان میں رابطہ افسران تعینات کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کے لیے برسلز میں موجود ہیں، انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے عہدیدران سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں ہیں اور وہ کل یورپی یونین انڈوپیسفک وزارتی فورم اجلاس میں شریک ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے غزہ جنگ پر بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو غزہ میں جاری اسرائیلی افواج کی جارحیت پر شدید تشویش ہے، جنین ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر گہری تشویش ہے، پاکستان غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔