Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsبیرسٹر گوہر خان کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر خان کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفے کا مطالبہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر پنڈی وسل بلور تھے انہوں نے بتایا دھاندلی کس طرح ہوئی۔ انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری فارم 45 کی ہے، فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کیے جائیں۔ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کر کے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کل 50 ایم این ایز کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔شفاف الیکشن کا نتیجہ نہیں آتا تو آئی ایم ایف پروگرام بھی متاثر ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفی دیں، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے دینے کا یہ مناسب وقت ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا کہ سنی اتحاد کے ساتھ ہم جائیں گے۔ ہم صوبائی اسمبلی میں سنی اتحاد کے ساتھ تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں