بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی سائنسدان پروفیسر ہنری نے اسلام قبول کرلیا۔ پروفیسر ہنری کا نام ڈاکٹر احمد حسن بطل نے عبد الحق رکھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ بھی رکھ لیا، نماز تراویح بھی ادا کی اور جلد عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔
ڈاکٹر ہنری اسٹیم سیل میڈیسن میں دنیا کا سب سے بڑانام ہے اور انہیں ممتاز سائنسدانوں میں شمار کیا جاتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر ہنری مشہور امریکی یونیورسٹی ہارورڈ میں پروفیسر ہیں۔
وہ موروثی نابینا پن کے علاج کیلئے اسٹیم سیل دوا کے موجد ہیں، جسے حال ہی میں امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے تیسرے اور آخری مرحلے میں جانچ کے لیے منظور کرلیا گیا ہے۔