Tuesday, January 7, 2025
ہومBreaking Newsبیوی کا شوہر پر انوکھا مقدمہ دائر

بیوی کا شوہر پر انوکھا مقدمہ دائر


ایک ترک خاتون نے حال ہی میں اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا، اس کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر کئی کئی دن تک نہاتا نہیں ہے۔

خاتون کے مطابق کبھی کبھار نہانے کی وجہ سے اسکے قریب سے پسینے کی بدبو آتی ہے جبکہ وہ دانتوں کی صفائی بھی ہفتے میں ایک یا دو بار ہی کرتا ہے۔

ترک میڈیا نے خاتون کی شناخت صرف اے وائی سے ظاہر کی ہے۔ اس خاتون نے اپنے شوہر سی وائی سے خلع لینے کی درخواست دی ہے اور اسکی وجہ شوہر کا صاف ستھرا نہ رہنا ہے۔

انقرہ کی فیملی کورٹ میں داخل درخواست میں خاتون کے وکیل کے مطابق مذکورہ بالا شخص ایک ہی کپڑے پانچ روز تک پہنے رہتا ہے۔

اس معاملے کے گواہوں جن میں دونوں کے جاننے والے اور شوہر کے ساتھ ملازمت کرنے والے افراد شامل تھے، انہوں نے بھی خاتون کے اس دعوے کی تصدیق کی۔

عدالت نے خاتون کی خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسکے سابق شوہر کو ذاتی صفائی نہ رکھنے پر حکم دیا کہ وہ خاتون کو پانچ لاکھ ترکش لیرا (16500 ڈالرز) بطور معاوضہ ادا کرے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں