Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsبیک وقت کتنے افراد سے محبت ہو سکتی ہے؟ نادیہ افگن کے...

بیک وقت کتنے افراد سے محبت ہو سکتی ہے؟ نادیہ افگن کے اہم انکشافات


سینیئر اداکارہ نادیہ افگن کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو بیک وقت میں دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے لیکن وہ الگ الگ محبتیں ہوں گی۔

نادیہ افگن کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں اداکارہ کو بیک وقت دو افراد سے محبت سمیت نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی جانب سے محبت میں مرنے کی باتیں کرنے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نادیہ افگن نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے محبت سمیت مختلف معاملات پر گفتگو کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ محبت میں مرنے کی باتیں کرنا بے وقوفی اور جھوٹ ہوتا ہے، کوئی کسی کے لیے نہیں مرتا۔

ان کے مطابق وہ عام طور پر نوجوان اداکاروں کو شوٹنگ سیٹ کے دوران محبت سے متعلق بتاتی رہتی ہیں اور انہیں کہتی رہتی ہیں کہ کسی بھی انسان کو بھلانا اور اس کے بغیر پرسکون زندگی گزارنا آسان کام ہے، ہر کسی کو اس کے لیے صرف چار ہفتے درکار ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ کسی بھی محبت کو بھلانے کے لیے چار ہفتے درکار ہوتے ہیں جو شخص چار ہفتے گزار لے، پھر وہ محبت کے بغیر بھی رہ لے گا اور پھر وہ واپس مڑ کر اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جس سے اس کی محبت ہوتی تھی۔

اداکارہ نے ایک سوال پر کہا کہ بیک وقت دو افراد سے محبت ہو سکتی ہے اور جو لوگ بولتے ہیں کہ انہیں ایک ہی وقت میں دو لوگوں سے محبت نہیں ہوتی، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

نادیہ افگن نے دلیل دی کہ بیک وقت دو افراد سے الگ الگ قسم کی محبت ہو سکتی ہے، ایک شخص سے محبت کا مطلب ہوسکتا ہے کہ اس سے ذہنی ہم آہنگی ہوگی جب کہ دوسرے سے وہ محبت ہوگی جو مرنے مرانے والی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ بات تسلیم نہیں کرتے کہ بیک وقت دو افراد سے محبت نہیں ہو سکتی، وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں