Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsتابش ہاشمی کی کینیڈا سے پاکستان آنے کی وجہ سامنے آگئی

تابش ہاشمی کی کینیڈا سے پاکستان آنے کی وجہ سامنے آگئی


معروف ٹی وی میزبان اور اسٹینڈ ایپ کامیڈین تابش ہاشمی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پیسوں کی خاطر کینیڈا سے پاکستان آئے، کیوں کہ انہیں اچھے پیسوں کی پیش کش ہوئی۔

تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کینیڈا سے پاکستان آںے کی وجہ پر کھل کر بات کی۔

میزبان نے پاکستان آنے کے سوال پر کہا کہ اگرچہ ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن چوں کہ انہیں اچھی پیش کش ہوئی تھی، جس سے ان کے حالات اچھے ہونے تھے، اس لیے وہ پاکستان آگئے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ پیسوں اور کمائی کی خاطر کینیڈا سے پاکستان آئے، کیوں کہ پیسوں سے پاکستان میں کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔

استٰینڈ اپ کامیڈین کا کہنا تھا کہ انہیں نہ صرف اچھی آفر ہوئی بلکہ انہیں قومی ٹی وی پر بھی کام کرنے کا موقع ملا، جس وجہ سے وہ پاکستان آئے۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ اچھی کمائی سے نہ صرف وہ بلکہ ان کے بچے بھی عیاشی کر رہے ہیں۔

ٹی وی میزبان کے مطابق اصل میں تو وہ محنت کر رہے ہیں جب کہ عیاشی تو ان کے بچے کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ چند سال قبل تک تابش ہاشمی کینیڈا میں مقیم تھے اور وہاں رہتے ہوئے یوٹیوب پر شو کیا کرتے تھے۔

اس وقت وہ ایک نجی ٹی وی پر مزاحیہ پروگرام کرتے ہیں اور کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے بتایا تھا کہ چینل پر میزبان کے پیسوں کے علاوہ انہیں ان کے شو کو یوٹیوب پر دیکھے جانے کی رائلٹی بھی ملتی ہے، تاہم انہوں نے اپنی کمائی کے حوالے سے وضاحت نہیں کی تھی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں