Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsتحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کیساتھ حکومت...

تحریک انصاف کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کیساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی سے اتحاد کی منظوری دے دی۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کی منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے بانی پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی سے اتحاد کی منظوری دے دی۔

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رؤف حسن کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 265 میں سے 264 نشستوں کے نتائج کے مطابق 101 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی تعداد 92، مسلم لیگ ن 79 اور پیپلز پارٹی 54 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی تمام 296 نشتوں کے نتائج بھی جاری کیے گئے جبکہ 1 نشست پر الیکشن نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں 138 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 116، مسلم لیگ ن 137، پیپلز پارٹی 10، پاکستان مسلم لیگ ق 8 جبکہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک کی 1 ایک نشست پر کامیاب قرار پائی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 112 نشتوں کے نتائج جاری کیے گئے ہیں جبکہ 1 روک دیا گیا ہے اور 2 پر الیکشن ملتوی ہوئے۔

جاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کیلئے 90 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ 83، جمیعت علمائےاسلام پاکستان 7، پاکستان مسلم لیگ ن 5 اور پاکستان پیپلزپارٹی 4 نشتوں پر کامیاب ہوئی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں