پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن 15 روز میں کروائے جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے۔
الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔