Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsتحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار


 

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا اور روانہ ہوگئی۔ جبکہ شعیب شاہین کو ان کے آفس سے گرفتار کیا گیا۔ شیر افضل مروت کو چونگی نمبر 26 پر بدنظمی اور گزشتہ روز پارٹی جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور تیاری سے پہنچی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے باہر آتے ہی پولیس نے پوزیشنز سنبھالیں اور پھر شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیتے وقت شیر افضل مروت کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس پی ٹی آئی رہنما کو حصار میں لے کر گرفتار کیا اور انہیں گھسیٹے ہوئے لے گئی جبکہ گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے دعوی کیا کہ ایڈوکیٹ شعیب شاہین کو بھی پولیس نے اُن کے دفتر سے گرفتار کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر اور علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر نکلے اور باآسانی روانہ ہوگئے۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد بیرسٹر گوہر، زین قریشی ، وقاص اکرم پارلیمنٹ ہاؤس واپس آگئے ہیں۔ اُدھر پولیس کا کہنا ہے کہ زرتاج گل اور عمر ایوب کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل گاڑی کی پچھلی نشست پر بیٹھ کر پولیس کو چکمہ دے کر فرار میں کامیاب ہوگئیں، جس کی تصدیق تحریک انصاف کے رہنما نے بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو گزشتہ روز سنگجانی کے مقام پر ہونے والے جلسے میں کی جانے والی روٹ، معاہدے کی پاسداری نہ کرنے، اسلام آباد پولیس پر حملے، اوقات کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر سمیت دیگر غیرقانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں