وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تربت نیول ایئر بیس پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کے لیے پر عزم ہیں۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت مؤثر کارروائی سے دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت مؤثر کارروائی سے ہم ایک بڑے نقصان سے بچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی عفریت کو کچلنے کے لیے پر عزم ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں سلام پیش کرتی ہے۔