Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر

ترکیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر


پاکستان سے ترکیہ کا سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے کیونکہ مغربی ایشیائی ملک تاریخی مقامات، ریزورٹس اور مختلف تفریحی مقامات کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو ترکی کا سفر کرنے سے پہلے وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینا لازمی ہے۔

پاکستان میں درخواست دہندگان کو ترکی کے وزٹ ویزا کے لیے اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹرز میں درخواست جمع کروانے کی ضرورت ہے۔

درخواست دہندگان کو ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت تمام متعلقہ دستاویزات بشمول بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، فنگر پرنٹس، ٹکٹ کی تفصیلات، ہوٹل کی بکنگ اور دیگر جمع کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ گزشتہ روز کی شرح تبادلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا فیس صرف پاکستانی روپے میں نقد ادا کرنا ہوگی۔

پاکستان سے سنگل انٹری ترکی وزٹ ویزا کے لیے سفارت خانے کی فیس 60 ڈالر ہے جبکہ پاکستان سے ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا کے لیے یہ فیس 190 ڈالر ہوگی۔

21 اکتوبر تک اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 277.65 روپے کے برابر ہے۔ لہذا سنگل انٹری ویزا کے لیے ایمبیسی کی فیس روپے میں 16659 روپے اور ملٹی پل انٹری ویزا کے لیے 52753 روپے ہوگی۔

سفارت خانے کی فیس کے علاوہ، اناطولیہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر خدمات کی فیس وصول کرتا ہے اس پر منحصر ہے کہ آپ نے ویزا کی درخواست کے لیے کس زمرے کا انتخاب کیا ہے۔

یہ عام درخواست کے لیے 65 ڈالر یا 18047 روپے اوروی آئی پی درخواست کے لیے 80 ڈالر یا 22212 روپے وصول کرتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں