Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsترک صدر کا فلسطینیوں کی مدد کیلئے اسرائیل پر حملے کا عندیہ

ترک صدر کا فلسطینیوں کی مدد کیلئے اسرائیل پر حملے کا عندیہ


ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے دھمکی دی ہے کہ ترک افواج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہوسکتی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ماضی میں ترک فوج کارروائی کے لیے جنگ زدہ نگورنو کاراباخ اور لیبیا میں داخل ہوئی تھیں اور اب ہوسکتا ہے اسرائیل میں بھی ہمیں ایسا ہی کرنا پڑے گا۔

ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل میں داخل ہونے اور فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ہمارے پاس بڑی وجہ موجود ہے۔ ہمیں یہ قدم اٹھانے کے لیے مضبوط ہونا پڑے گا۔ ہمیں ایسا کرنا ہی پڑے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے اور مسلسل وحشیانہ بمباری پر احتجاج کرتے ہوئے صدر طیب اردوان نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات معطل کرکے ترکی کے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

ترک صدر متعدد بار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو غزہ میں نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔ صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم کو نیتن یاہو سے تشبیہ بھی دی تھی۔

ترکیہ کے اس سے قبل اسرائیل کے ساتھ تعلقات کافی بہتر تھے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی نہایت خوشگوار تھے تاہم غزہ جنگ کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں