Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsتعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان


سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ضلع لاہور اور راولپنڈی میں کل 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 16 دسمبر کو لاہور شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کالجز بند رہیں گے لیکن تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن میں سانحہ اے پی ایس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے سانحہ اے پی ایس شہدا سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کل چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرراولپنڈی حسن وقار چیمہ نے بھی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں