Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsتوشہ خانہ کیس سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھل گیا

توشہ خانہ کیس سے متعلق نیا پنڈورا باکس کھل گیا


توشہ خانہ گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والے عمر فاروق کی مدعیت میں درج 2 مقدموں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا.

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے رپورٹ میں انکشاف ہو ہے کہ ملزم عمر فاروق ظہور اشتہاری ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان آیا ہی نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو تحقیقات کرکے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی درخواست پر 16 صفحات کا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے شہزاد اکبر ، اداکارہ صوفیہ مرزا ، سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف مقدمہ خارج کردیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ لاہور مقدمے کے اشتہاری عمر فاروق ظہور نے اگر اسلام آباد تھانہ آکر کمپلینٹ دائر کی تو گرفتار کیوں نہیں کیا ؟ 

عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق عمر فاروق اشتہاری ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان ہی نہیں آیا۔ اگر عمر فاروق ظہور بیرون ملک ہے تو کس نے عمر فاروق بن کر کمپلینٹ دائر کی ؟ تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک ہی جرم میں دو مقدمے کیسے درج ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ لاہور کے مقدمے میں جو الزامات عمر فاروق پر تھے ان کا جواب ملزم عدالت کے سامنے دے سکتا ہے۔ لاہور مقدمہ میں لگے الزامات پر عدالت جواب دینے کی بجائے اسلام آباد میں مقدمہ درج کرنا اختیار سے تجاوز ہے۔ جس مقدمے کا اشتہاری ہے انہی الزامات کے خلاف دوسری جگہ مقدمات درج کرنے سے نیا فلڈ گیٹ کھل جائے گا

عدالت نے آئی جی سے دو ماہ میں تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ 




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں