Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsتھریڈز صارفین کیلئے بڑی تبدیلی متعارف

تھریڈز صارفین کیلئے بڑی تبدیلی متعارف


میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں لوکیشن ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی پوسٹس میں کسی لوکیشن کا اضافہ کریں گے۔ یہ فیچر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر انسٹا گرام کے لوکیشن ٹیگنگ سے ملتا جلتا ہے۔

جس کسی صارف کی جانب سے تھریڈز میں لوکیشن تک رسائی دی جائے گی تو آپ ٹیگ کی گئی لوکیشن کے اردگرد موجود مقامات کی فہرست دیکھ سکیں گے۔ آپ خود بھی کسی مقام کو سرچ کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق لوکیشن شیئرنگ کو استعمال کرکے صارفین کو ان کے قریبی مقامات کے پیش نظر رکھ کر زیادہ بہتر مواد دکھایا جائے گا۔

اس فیچر سے تھریڈز سرچ کو بھی بہتر بنانے میں مدد ملے گی جو ابھی صارفین کی توقعات میں پورا اترنے میں ناکام رہی ہے۔

یہ تبدیلی اس وقت بھی کمپنی کے لیے اہم ثابت ہوگی جب تھریڈز میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا۔

مارک زکربرگ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے تھریڈز کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا اور پھر اس پلیٹ فارم میں اشتہارات کا اضافہ کیا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں