Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsتھریڈز میں ایک اور دلچسپ فیچر کی آزمائش

تھریڈز میں ایک اور دلچسپ فیچر کی آزمائش


میٹا کی جانب سے ایک ایسا فیچر تھریڈز کا حصہ بنایا جا رہا ہے جو فیس بک، میسنجر، انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں مختلف شکلوں میں موجود ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ میٹا کے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایسی پوسٹس کرسکیں گے جو 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔ انسٹا گرام اسٹوریز جیسے اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق میٹا کی جانب سے کی گئی۔

اس فیچر کی آزمائش کچھ ماہ سے تھریڈز میں اندرونی طور پر کی جا رہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کو تھریڈز پر اپنے خیالات شیئر کرنے کا ایک نیا ذریعہ مل جائے گا۔ البتہ ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فیچر ابھی کس خطے میں صارفین کو دستیاب ہے۔

اس فیچر کے تحت کی جانے والی پوسٹس کے اوپر ایک بینر میں لکھا ہوگا کہ یہ پوسٹ 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ ان پوسٹس پر کی جانے والی ریپلائیز پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔

کمپنی کو توقع ہے کہ اس فیچر کی بدولت زیادہ صارفین کو تھریڈز پر پوسٹس کرسکیں گے جن میں وہ مختلف لائیو ایونٹس یا دیگر معاملات کو اپنے دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں