Monday, December 30, 2024
ہومBreaking Newsتیزابیت، سر درد یا کھانسی سے بچنے کیلئے آسان گھریلو نسخے

تیزابیت، سر درد یا کھانسی سے بچنے کیلئے آسان گھریلو نسخے


ہماری روزمرہ زندگی میں ہمیں صحت سے وابستہ مختلف مسائل کا سامنا رہتا ہے، جیسے سینے کی جلن، خارش، پیٹ درد یا سر درد لیکن ہم ان سب کے لئے فوری دوا کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جو ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں آپ کے دس عام مسائل کا آسان سا گھریلو علاج، بس چند نسخے آزمائیں اور ہر مشکل سے نجات پائیں۔

دس روزمرہ مسائل کا آسان گھریلو علاج
• تیزابیت اور سینے کی جلن
اگر آپ کو تیزابیت کا سامنا رہتا ہے تو روزانہ کھانے کے بعد ایک لونگ منہ میں رکھ کر اس کا رس پی لیں، تیزابیت کی شکایت آہستہ آہستہ دور ہو جائے گی۔

• معدے اور گیس کا مسئلہ
روزانہ صبح نہار منہ لہسن کا ایک ٹکڑا چبا کر پانی سے نگل لیں، معدے کے کئی مسائل اور گیس کا مسئہ ٹھیک ہو جائے گا۔ • گرمی سے سر درد

اگر گرمی کی وجہ سے سر میں درد رہنے لگا ہے تو روزانہ ایک گلاس تربوز کا جوس پی لیں، اس مسئلے سے نجات مل جائے گی اور گرمی دور ہو جائے گی۔

• کھانسی
اگر مستقل کھانسی رہتی ہے تو روزانہ 6 کھجور ½ لیٹر دودھ میں 25 منٹ تک پکا کر اسے دن میں تین مرتبہ ایک ایک کپ پی لیں، کچھ ہی دنوں میں کھانسی سے مکمل چھٹکارا مِل جائے گا۔

• گلے میں درد، ٹھنڈ
اگر گلے میں درد اور سوزش ہے ساتھ ہی کھانسی بھی ہو رہی ہے اور ٹھنڈ لگ گئی ہے تو 2 چائے کے چمچ شہد میں 2 چائے کے چمچ ادرک کا رس ملا کر پی لیں، آرام آجائے گا۔

• دانیں اور بلیک ہیڈز
کدوکش کیا ہوا کھیرا چہرے، آنکھوں اور گردن پر 30 منٹ کے لئے لگا لیں، اس سے دانیں، بلیک ہیڈز اور چہرے کے دیگر مسائل با آسانی حل ہو جائیں گے۔

• پسینے کی بدبو
2 چمچ بیکنگ سوڈا میں ایک لیموں کا رس مِلا کر بغلوں میں لگائیں، پسینہ کم آئے گا، جسم سے پسینے کی بدبو نہیں آئے گی اور بغلوں کی سیاہی دور ہوگی۔

• جگر کے مسائل
جگر کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک لیموں کو نیم گرم پانی میں نچوڑ کر روزانہ پی لینے سے آپ کے جگر کے مسائل دور ہوں گے، معدے کی خرابی دور ہوگی، ہاضمہ بہتر ہوگا، بلڈ پریشر نارمل رہے گا، ذہنی دباؤ سے نجات ملے گی۔

• اُلٹی اور متلی
اگر آپ کو اُلٹی اور متلی ہو رہی ہے تو ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ سونف اور چند پودینے کے پتے اُبال کر اس پانی کو چھان کر پی لیں، اُلٹی اور متلی دور ہو گی۔

• موشن
اگر موشن یا پیچش ہو رہی ہے تو تھوڑا سا زیرہ چبا کر اس کا رس پی لیں آرام آ جائے گ




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں