Wednesday, January 1, 2025
ہومBreaking Newsتیز انٹرنیٹ کیلئے 6G لانے کا بڑا فیصلہ

تیز انٹرنیٹ کیلئے 6G لانے کا بڑا فیصلہ


بھارت نے اپنے ملک میں ٹیلی کام ٹیکنالوجی کو مزید وسعت اور تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک میں 6 جی لانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کے ٹیلی کام کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کی جس میں ملک میں 6 جی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کمپنیوں سے ٹیکنالوجی کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر ٹیلی کام کمپنیوں نے کسی بھی علاقے میں لائسنس پرمٹ کو آسان، بجلی کے نرخوں کو معقول بنانے اور نرخوں میں کمی کے اپنے پرانے مطالبات کو دُہرایا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس میٹنگ میں اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی ) کاروبار سے متعلق مسائل جس میں، انہیں لائسنسنگ نظام کے تحت لانا، بڑی موبائل ایپلیکیشنز پر مناسب استعمال کے چارجز عائد کرنا کو زیر بحث نہیں لایا گیا۔

میٹنگ میں بین الاقوامی معیارات اور انٹلیکچوئل پراپرٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایسنشل پیٹنٹ میں ہندوستان کے حصے اور ٹیلی کام اور ٹیلی کام خدمات کے معیار میں کنیکٹیویٹی فرق کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

حکومتی حکام نے ٹیلی کام سروس کے اراکین پر زور دیا کہ بھارت کے شہریوں کو ٹیلی کام کی بہتر اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں اور اس کے حصول کے لیے حکومت سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کے کردار کی وضاحت کریں۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے مواصلات پیمسانی چندر شیکھر، ٹیلی کام سکریٹری نیرج متل، ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے رکن (فنانس) منیش سنہا اور محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں