قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں ویمن پلئیرز آپس میں لڑ پڑیں صدف شمس اور یسری نے عائشہ بلال کی پٹائی لگادی پی سی بی نے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا۔
راولپنڈی میں ان دنوں نیشنل ویمنز کپ کھیلا جارہا ہے جہاں ہوٹل میں تین روز قبل ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا، دو ویمن کرکٹرز نے مل کر ایک ویمن کرکٹر کی پٹائی لگادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کے دوران عائشہ بلال کی ناک سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن وہ وقتی طور پر خاموش رہیں تاہم دو روز بعد عائشہ بلال نے صدف اور یسری کی شکایت ٹیم منجمنٹ سے کی جنہوں نے فوری طور پر تینوں کرکٹرز پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی۔
معاملے کی تحقیقات کرنے چیئرپرسن ویمنز کرکٹ تانیہ ملک راولپنڈی پہنچیں گی۔