Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsتیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں،27افراد ہلاک

تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئیں،27افراد ہلاک


تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس میں سیفکس Sfaxشہر کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83 افراد کو

بچا لیا گیا،تیونس کے نیشنل گارڈ حکام کے مطابق 15 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ باقی ہلاک افراد اور بچائے گئے لوگوں کو کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ تیونس میں

اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آتے ہیں اور گزشتہ ماہ بھی تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کو 2 مخلتف حادثات میں ڈوبنے والے 30 تارکین وطن کی لاشیں ملی

تھیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں