Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی


بھارتی سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں ’صبر‘ کو خوبصورت الفاظ میں ییان کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر معنی خیز پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے خلع کی تصدیق سے قبل بھی چند ایسی ہی معنی خیز پوسٹس شیئر کی تھیں جن سے صارفین و مداحوں کو ان کی اور شعیب ملک کی علیحدگی کا اندازہ ہوگیا تھا۔

تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر بامعنی پوسٹ شیئر کی اور زندگی کے مشکل حالات سے گزرنے والے اپنے مداحوں اور فالوورز کو زندگی میں صبر کی تلقین کی۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی پوسٹ میں صبر کی تعریف بیان کی اور بتایا کہ صبر کرنا کسے کہتے ہیں؟

ثانیہ مرزا کی پوسٹ کے مطابق صبر اسے کہتے ہیں جب آپ اندرونی طور پر تکلیف میں ہوں لیکن دنیا کو اپنا مسکراتا ہوا چہرا دکھا رہے ہوں، صبر اسے کہتے ہیں جب آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہوں لیکن آپ کسی کی نظر میں آنے سے قبل انہیں پونچھ دیتے ہیں۔

ان کی مذکورہ پوسٹ کے مطابق صبر ان لوگوں کو معاف کرنے کا نام ہے جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ہو، صبر اللہ پر کامل ایمان رکھنے کا نام ہے کہ سب کچھ ایک دن ٹھیک ہوجائے گا۔ صبر اللہ تعالیٰ کے منصوبوں پر یقین رکھنے کا نام ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں