Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsثنا نواز کا سابق شوہر پر سنگین الزامات، قانونی چارہ جوئی کا...

ثنا نواز کا سابق شوہر پر سنگین الزامات، قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ


معروف ماڈل و اداکارہ ثنا نواز نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کئی ہفتوں سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں جب کہ کم سے کم دو بار ان کی گاڑی کا پیچھا بھی کیا گیا اور اس میں ان کے سابق شوہر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔

ثنا نواز نے میڈیا کے لیے جاری کردہ اپنے مختصر ویڈیو پیغام میں خود کو ملنے والی دھمکیوں اور ہراسانی سے متعلق بتایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دھمکیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کریں گی۔

اپنی ویڈیو میں انہوں نے اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سال سے شوبز سے وابستہ ہیں اور متعدد افراد جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کچھ عرصے سے عجیب سے چیزیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں عجیب عجیب دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں، جس وجہ سے وہ پریشان ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ وہ مذکورہ معاملے کو کس طرح سلجھائیں۔

ثنا نواز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں شدید قسم کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں، جس وجہ سے انہیں زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔

اداکارہ کے مطابق انہیں اور ان کے بچوں کو دھمکایا جا رہا ہے، ان پر دبائو بھی ڈالا جا رہا ہے جب کہ دو بار ان کی گاڑی کا پیچھا بھی کیا گیا، جس وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ انہیں ملنے والی دھمکیوں اور ان کا پیچھا کیے جانے کے معاملے میں کس کا ہاتھ ہے؟

ثنا نواز نے بتایا کہ مذکورہ دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے قبل انہیں ان کے سابق شوہر اور سابق سسر نے دھمکیاں دی تھیں اور ان پر دبائو ڈالا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یقینا انہیں دھمکیاں دینے کے پیچھے ان کے سابق شوہر اور سابق سسر کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے۔

اداکارہ نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اس پر ایکشن لیں گی لیکن وہ مذکورہ ویڈیو کے ذریعے اپنا پیغام ریکارڈ کروا رہی ہیں تاکہ ان کا پیغام سب لوگوں تک پہنچے۔

ثنا نواز کے مطابق ان سے قبل بھی متعدد اداکارائوں کے ساتھ مسائل ہو چکے ہیں، ہر بار اداکارائیں نشانہ بنتی رہتی ہیں، ان پر ظلم ہوتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اداکارائوں کا اسکرین پر بہت بڑا نام ہوتا ہے لیکن ان کے ساتھ بھی ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں اور ان کا حشر بھی خراب ہوتا ہے۔

ثنا نواز کے مطابق وہ دوسری اداکارائوں کی طرح نشانہ نہیں بننا چاہتی، اس لیے وہ اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو علم ہو کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ ثنا نواز اور ان کے شوہر فخر جعفری کے درمیان اکتوبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کی شادی 14 سال تک چلی۔

ثنا فخر نے 2008 میں فخر امام جعفری سے شادی کی تھی، وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔

طلاق کے بعد انہوں نے اگرچہ اپنے سابق شوہر سے متعلق متعدد بار بات کی لیکن انہوں نے ان پر کبھی سنگین الزامات نہیں لگائے تھے، تاہم مبہم انداز میں ان پر تشدد اور دھوکے کے الزامات لگائے تھے۔

اب انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصے سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں، ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جا رہا ہے اور ممکنہ طور پر ان واقعات میں ان کے سابق شوہر اور سابق سسر کا ہاتھ ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں