Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsجانئیے صبح نہارمنہ 'گرین ٹی' پینا فائدے مند یا نقصاندے؟

جانئیے صبح نہارمنہ ‘گرین ٹی’ پینا فائدے مند یا نقصاندے؟


دن ہو یا رات گرین ٹی ضرور پیئیں گے، خواتین ہوں یا مرد حضرات گرین ٹی کو تو ایسے پیتے ہیں جیسے کوئی کولڈرنک یا جادوئی ڈرنک ہو، کیونکہ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ گرین ٹی پیو اور وزن میں کمی لاؤ، اس لئے صبح ناشتے میں بھی لوگ اس کو استعمال کرتے ہیں اور کچھ تو دن میں 4 کپ پیتے ہیں کہ جلدی فائدہ ہوگا مگر حقیقتً ایسا بلکل نہیں ہوتا ۔

گرین ٹی جہاں بے شمار فائدے دیتی ہے وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں اور استعمال کرنے کا صحیح طریقہ اور وقت بھی ہے جس کے بارے میں ہمارے یہاں لوگ نہیں جانتے بساپنی مرضی سے کھانے کی چیزوں کو استعمال کرلیتے ہیں۔

نقصانات
سبز چائے واقعی میں بہت فائدے مند ہوتی ہے۔ مگر جب اس کے استعمال کا وقت مناسب ہو۔اگر صبح نہار منہ اس کا استعمال کرنے والے یہ جان لیں کہ صحت پر اس کے کتنے مضر نقصانات ہیں تو شاید وہ اس کو پینا ہی چھوڑدیں۔ آج کے- فوڈذ میں آپ جانیں گےصبح نہار منہ سبز چائے پینے کہ چند نقصانات:

قبض کی پریشانی:
سبز چائے میں ایسے ٹیننز موجود ہیں جو کہ پیٹ میں تیزاب کی مقدار کو بڑھا سکتے ہیں۔جس سے پیٹ میں درد ہوتا ہے اور ضرورت سے زیادہ تیزاب متلی کی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ان سب سے قبض کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے تمام مریض جن کو پیپٹک السر یا ایسڈ ریفلکس کی شکایت ہے تو ان کو فورا صبح نہار منہ سبز چائے کہ استعمال کو ترک کرنا ہے۔ورنہ ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔

خون کے مسائل:
اگر صبح نہار منہ بغیر کچھ کھائے پیے بغیر سبز چائے کا استعمال کیا جائے تو اس سے ہمارے جسم سے پروٹین کی مقدار کم ہو جاتی ہے جو کہ ہمارے جسم میں کسی چوٹ کے لگنے پر خون کو جمنے میں مدد دیتا ہے۔چائے اپنے اندر موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے فیٹی ایسڈذ کے آکسیڈیشن کی اجازت نہیں دیتی جس کے سبب جسم کا خون پتلا ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

آئرن کی کمی:
سبز چائے میں ایسے قدرتی اجزاء موجود ہیں جو کہ جسم میں آئرن کو جذب کرنے کی صلاحیت کو کم کردیتے ہیں۔جس کی وجہ سے ایسے لوگ جو کہ خون کی کمی کا شکار ہیں ان کو کسی صورت روزانہ سبز چائے کو استعمال نہیں کرنا چاہیئے اور اگر وہ پھر بھی کررہے ہیں تو بنا کچھ کھائے بغیر تو کبھی چائے نہ پی جئے۔

بلڈپریشر اور دل کے مسائل:
سبز چائے میں موجود کیفین ایڈرینائل ہارمونز کو تیز کرتی ہے۔جس کی وجہ سےایسے اسٹریس ہارمونز (کارٹیسول اور ایڈرینالائن) خارج ہوتے ہیں جو کہ بلڈ پریشر اور ہارٹ ریٹ کو تیز کرتے ہیں۔طویل مدت تک جب یہ ہارمونز نکلتے ہیں تو ان کی ایک بڑی تعداد جسم میں جمع ہوجاتی ہے۔جو کہ دل کے مریضوں کیلئے بڑا ہی نقصان دہ ہے۔

جگر کے امراض:
سبز چائے کے استعمال سے جگر کا مرض بھی ہوسکتا ہے۔اس کے اندر موجود کیفین کی وجہ سے ایسے اسٹریس ہارمونز نکلتے ہیں جو کہ جگر کو خراب کرنے کے ساتھ اس کی بیماریاں بھی پیدا کرتے ہیں۔

احتیاط:
ان تمام وجوہات کے بعد یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ہمیں کسی صورت نہارمنہ سبز چائے کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔دن میں کسی وقت یا پھر اگر نہارمنہ لے رہے ہیں تو بہتر ہے کہ اس کے ساتھ کچھ کھا لیا کریں ۔ چاہے صرف بڑیڈ کا ایک سلائس ہی کیوں نہ ہو لیکن کھانا لازمی ہے تاکہ یہ آپ کے جگر پر اثر انداز نہ ہوسکے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں