Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsجانیں فون یا کمپیوٹر پر جی میل کی ای میلز شیڈول کرنے...

جانیں فون یا کمپیوٹر پر جی میل کی ای میلز شیڈول کرنے کا طریقہ


گوگل نے اپریل 2019 کو جی میل میں ای میل شیڈول کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

یعنی اس فیچر کو اس مقبول ای میل سروس کا حصہ بنے 5 سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ اس فیچر کا مقصد یہ تھا کہ اگر صارفین بہت زیادہ مصروف ہوں تو وقت سے قبل ای میلز تحریر کرکے شیڈول کر دیں۔

جی میل میں آپ بیک وقت 100 ای میلز شیڈول کرسکتے ہیں یعنی ایک بار میں آپ متعدد ای میلز تیار کرکے شیڈول کرسکتے ہیں۔

مگر حیران کن طور پر اب بھی بیشتر افراد اس فیچر سے لاعلم ہیں یا انہیں اسے استعمال کرنے کا طریقہ ہی نہیں آتا۔

کمپیوٹر پر جی میل کی ای میلز کیسے شیڈول کریں؟

لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر جی میل کو استعمال کرتے ہوئے اس فیچر کو استعمال کرنا زیادہ مشکل نہیں۔ کسی بھی ویب براؤزر پر جی میل کو اوپن کریں۔

جی میل پر کمپوز بٹن پر کلک کریں اور اپنی ای میل تحریر کریں۔

ای میل مکمل کرنے کے بعد سینڈ بٹن پر کلک کرنے کی بجائے اس کے برابر میں موجود تیر کے ایرو پر کلک کرکے شیڈول سینڈ کو سلیکٹ کریں۔

شیڈول سلیکٹ ونڈو میں آپ اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ کمپنی کی جانب سے بھی پری سیٹ ٹائمز کا آپشن دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد شیڈول سینڈ بٹن پر کلک کریں جس کے بعد ای میل شیڈول ہو جائے گی۔

شیڈول کی گئی ای میل بائیں جانب شیڈولڈ فولڈر پر دیکھی جاسکتی ہے اور آپ وہاں جاکر اسے ایڈٹ یا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ ڈیوائسز یا آئی فون پر جی میل ای میلز کیسے شیڈول کریں؟

اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز پر جی میل کو استعمال کرتے ہوئے ای میلز کو شیڈول کرنے کا طریقہ کار لگ بھگ ایک جیسا ہی ہے۔ اس کے لیے اپنے فون پر جی میل کو اوپن کرکے کمپوز بٹن پر کلک کریں اور ای میل کو تحریر کریں۔

ای میل تحریر کرنے کے بعد اوپری دائیں کونے پر موجود تھری ڈاٹ مینیو آئیکون پر کلک کرکے شیڈول سینڈ آپشن کا انتخاب کریں۔

وہاں پری سیٹ ٹائمز کا انتخاب کریں یا اپنی پسند کی تاریخ اور وقت کو خود سیٹ کریں۔ آخر میں شیڈول سینڈ بٹن پر کلک کریں۔

شیڈول ای میلز کو ایڈٹ یا کینسل کرنے کے لیے مینیو آئیکون (اوپر بائیں کونے میں تھری ڈاٹ لائنز) پر کلک شیڈولڈ آپشن پر کلک کریں۔

وہاں شیڈول کی جانب سے والی ای میلز موجود ہوں گی جن کو ایڈٹ یا ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں