اگر آپ بڑھتی عمر کی وجہ سے چہرے پر آنے والی جھائیوں سے پریشان ہیں تو اب سمجھیں آپ کی یہ پریشانی ہو گئی حل کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے چند ایسے حیرت انگیز طریقے جنہیں آزما کر آپ 10 سال تک مزید جوان نظر آ سکتے ہیں۔
اگر آپ واقعی ایسا چاہتے ہیں تو ہمارے بتائے گئے چند طریقوں پر آج سے ہی عمل شروع کر دیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال۔
چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے طریقے
• احتیاط کریں
کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے چند غلط عادات سے پرہیز اور احتیاط کرنی ہوتی ہے، جیسے کہ سورج کی تپتی دھوپ میں زیادہ باہر نہ نکلنا، اگر نکلیں تو سب بلاک کا استعمال کرنا، ایسے کپڑوں کا استعمال کرنے جو آپ کو سورج کی سختی سے بچائے، سگریٹ نوشی سے گریز اور موسچرائزر کا باقاعدہ استعمال، یاد رکھیں کہ اسکن موسچرائزر چہرے اور ہاتھ پاؤں پر صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ ہر موسم میں استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔
• کمر کے بل سوئیں
اُلٹا سیدھا سونے سے گریز کریں اور کوشش کریں کہ صرف کمر کے بل سویا کریں، اب آپ سوچ رہیں ہوں گے کہ آخر کمر کے بل سونے سے چہرے اور ہاتھ پاؤں کی جھائیوں کا کیا تعلق ہے؟ دراصل جب آپ کروٹ بدل کر سوتے ہیں تو آپ کا چہرہ تکیے سے مستقل دب جاتا ہے اور کبھی اُلٹی کروٹ اور سیدھی کروٹ کی وجہ سے چہرے کے دونوں جانب گالوں اور آنکھوں کے پاس جھائیاں جلد آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس لئے سیدھا سوئیں۔
• فیٹی ایسڈ
اگر آپ جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے کے خواہش مند ہیں تو ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں فیٹی ایسڈ موجود ہو کیونکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ فیٹی ایسڈ ہماری جِلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں اس کے لئے مچھلی اور دیگر آبی حیات جو حلال ہوں ان کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں کیونکہ ان میں پروٹین، فیٹی ایسڈ اور اومیگا تھری کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کے لئے اور بالوں کے لئے بے حد مفید ہے۔
• چہرہ دھونا
کچھ لوگ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ ان کا چہرے گندا ہو رہا ہے اور صحیح نہیں لگ رہا یا پھر وہ اپنی آئلی اسکن سے پریشان ہوتے ہیں اور ایسے میں اپنا چہرہ بار بار دھوتے ہیں، ایسا کرنے سے ان کی جلد میں موجود قدرتی آئل دور ہو جاتا ہے اور چہرے پر بار بار کیمکل لگنے کی وجہ سے سائیڈ ایفیکٹ ہو جاتا ہے پھر دانے دھبے جھائیاں اور کئی مشکلات جھیلنی پڑ سکتی ہیں۔
• کون سی کریم استعمال کریں؟
کچھ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جلد پر وٹامن سی والی کریمز کے استعمال سے جلد میں بہتری آتی ہے جلد نکھرتی ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات گھٹنے لگتے ہیں اس لئے نائٹ کریم ہو یا ڈے ایسی کریم کا استعمال کریں جس میں وٹامن سی کی ایک حد تک مقدار موجود ہو۔