ہری مرچ ایک ایسی چیز ہے جس کے بغیر اکثر کھانا ادھورا لگتا ہے اور اگر ہم پاکستانی ترکیبوں کی بات کریں تو اس کو بالکل نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس مصالحہ دار سبزی کو ہر کوئی استعمال کرتا ہے لیکن اکثر لوگ اس کے فوائد کے بارے میں نہیں جانتے۔
سبزیوں اور دال کے ساتھ ساتھ اسے سلاد میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بہت سے لوگ کھانے کے ساتھ دو تین ہری مرچیں چبا جاتے ہیں لیکن کیا ایسا کرنا درست ؟ سبز مرچ صحت کے لیے کیوں فائدہ مند ہے؟ سبز میں کئی طرح کے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جیسے وٹامن اے، وٹامن بی 6، وٹامن سی، آئرن، کاپر، پوٹاشیم، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس۔ یہی نہیں بلکہ صحت بخش چیزیں جیسے بیٹا کیروٹین، کرپٹوکسینتھین، لیوٹین زییکسانتھین وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں۔
وزن کم کرنے میں مددگار موٹاپے کی وجہ سے انسان کو صحت سے متعلق کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ ہری مرچ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ وزن بڑھنے کے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ آنکھوں کے لیے فائدہ مند سبز مرچ آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ اس مرچ میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے ساتھ بینائی کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہری مرچ میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ساتھ ساتھ لیوٹین اور زیکسینتھین جیسے غذائی اجزا بھی ہوتے ہیں۔ ہری مرچ میں پائے جانے والی یہ خصوصیات اور غذائی اجزا آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ کینسر کے خلاف موثر سبز مرچوں کا استعمال کرکے آپ کینسر کو کافی حد تک دور رکھ سکتے ہیں۔ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو اندرونی صفائی کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کو فری ریڈیکلز سے بچا کر کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
دل کی صحت دل کی صحت بڑھانے کے لیے ہری مرچ بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں capsaicin نامی مرکب ہوتا ہے، جو مرچوں کو مسالہ دار اور صحت بخش بناتا ہے۔ یہ مرکب دل کی بیماریوں کے مسئلے کو دور کرنے اور اسے تحفظ فراہم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد کے لیے فائدہ مند وٹامن ای سے بھرپور سبز مرچیں آپ کی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ اس کی وجہ سے آپ کا چہرہ چست رہتا ہے اور جلد ہمیشہ جوان اور خوبصورت رہتی ہے ہاضمے میں مددگار سبز مرچ نظام انہضام کو درست طریقے سے چلانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق ہری مرچ معدے کے امراض میں مثبت اثر دکھاتی ہے۔ درحقیقت معدے کی خرابیوں میں بدہضمی، اسہال اور قبض کی علامات شامل ہیں جو کہ نظام انہضام کی خرابی کا نتیجہ ہیں۔ نزلہ زکام میں مفید مرچوں میں موجود کیپسیسین ہماری ناک میں موجود بلغم کی جھلیوں کو متحرک کرتا ہے جو ہمارے بند نظامِ تنفس کو کھولتا ہے اور نزلہ زکام سے فوری نجات دلاتا ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول کریں ہائی بلڈ پریشر دل کے مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
ہری مرچ میں پایا جانے والا Capsaicin ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں antihypertensive خصوصیات ہیں۔ یہ خاصیت بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
ہری مرچیں زیادہ کھانے کے نقصانات
ہری مرچ کے جہاں فائدے ہیں، وہیں اس کے نقصانات بھی ہیں، آئیے جانتے ہیں کہ ایک دن میں کتنی ہری مرچیں کھانی چاہیں۔ نیوٹریئنٹس جرنل آف چائنا میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہری مرچ کے بہت سے نقصانات ہو سکتے ہیں جو زیادہ خطرناک ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 50 گرام سے زیادہ ہری مرچ کا استعمال ڈیمنشیا جیسی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔ ہری مرچیں زیادہ مقدار میں کھانے سے بھی جسم میں زہریلے مادے بڑھ جاتے ہیں۔ ہری مرچیں زیادہ کھانے سے معدے میں جس قسم کا کیمیکل ری ایکشن ہوتا ہے اس سے پیٹ میں جلن، اپھارہ وغیرہ ہو سکتے ہیں۔ ہری مرچ بھی تیزابیت کی وجہ بن سکتی ہے اس لیے اسے محدود مقدار میں استعمال کریں۔