Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsجانیے قیمتی اشیاء سے اسکریچ ختم کرنے کے آزمودہ طریقے

جانیے قیمتی اشیاء سے اسکریچ ختم کرنے کے آزمودہ طریقے


ذرا سی لاپرواہی یا حرکت آپ کی پسندیدہ چیزوں کی سطح کر خراشیں یا اسکریچ ڈالنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

تاہم اس کے لیے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بہت زیادہ خرچہ کرنے۔

آپ آسانی سے کئی اشیاءکی سطح پر موجود خراشوں کو گھریلو استعمال کی اشیاءیا فوڈز وغیرہ سے دور کرسکتے ہیں۔ جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔

گاڑی کی سطح پر خراشیں

ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوئیں اور پھر گاڑی پر اچھی طرح پھیریں خاص طور پر وہ مقامات جہاں خراشیں موجود ہو، اس عمل سے وہ خراشیں لوگوں کی نظروں میں زیادہ نمایاں نہیں ہوں گی۔ اسی طرح ٹوتھ پیسٹ کو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

شیشے کی سطح یا اسمارٹ فون پر خراشیںاسمارٹ فونز کی اسکرین بہت جلدی خراشوں سے بھرجاتی ہے خاص طور پر اگر ان پر حفاظتی تہہ نہ ہو، تاہم اگر آپ کو یہ مسئلہ درپیش ہے تو تھوڑا سا ٹوتھ پیسٹ ایک صاف کپڑے پر لگائیں اور احتیاط کے ساتھ اسکرین پر موجود خراشوں پر رگڑیں، اس کے بعد ٹوتھ پیسٹ کو صاف کرکے اسکرین کو کپڑے سے خشک کرلیں۔اسی طرح اگر ونڈ شیلڈ پر بھی خراشیں پڑ گئی ہیں وہاں بھی یہ نسخہ کارآمد ثابت ہوگا۔

چمڑے کی اشیاءپڑھنے اور سننے میں یہ کوئی مذاق لگتا ہوگا مگر کیلے کے چھلکے کے ذریعے آپ اپنے چمڑے کے جوتوں کی اصل چمک کو پھر سے واپس لاسکتے ہیں۔ سب سے پہلے تو آپ چھلکے کے اندر سے کیلے کے ذرات کو ختم کریں اور پھر اس کے اندرونی حصے کو جوتوں پر رگڑنا شروع کریں۔ جب آپ یہ کام کرلیں تو پھر جوتے کو کسی نرم کپڑے سے صاف کریں۔ آپ اس کی چمک دمک دیکھ کر حیران رہ جائیں گے اور اس تیکنیک کو چمڑے کے فرنیچر پر بھی آزمایا جاسکتا ہے تاہم پہلے کسی چھوٹے حصے پر اس کو آزما کر دیکھیں اس کے بعد کسی بڑی کرسی پر کام کرنے کا سوچیں۔اسی طرح ویجیٹیبل آئل یا بے بی آئل کو بھی خراشوں والی سطح پر روئی سے لگائیں اور پھر ہاتھ کو گول گھماتے ہوئے اسے رگڑیں، خشک ہونے کے بعد تیل کو صاف کپڑے سے پونچھ دیں، ضرورت پڑے تو یہی عمل دوبارہ دہرائیں۔

لکڑی کی خراشیں
آپ اخروٹ کو اس کے چھلکے سے نکالیں اور پھر اسے لکڑی کے فرنیچر کی خراشوں پر رگڑیں،اس کے بعد خراشوں کے اوپر اپنی انگلی پھیریں تاکہ اخروٹ سے نکلنے والا تیل اس میں داخل ہوسکے، پھر پانچ منٹ تک استعمال کریں اور آخر میں ایک نرم کپڑے سے اس جگہ کر رگڑیں اور آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ لکڑی کا وہ حصہ خراش سے پاک ہوگیا ہے۔

اسٹین لیس اسٹیل کی خراشیں
زیتون کے تیل کی کچھ مقدار کپڑے پر لگا کر اسٹین لیس اسٹیل کی مصنوعات کو پالش کیا جاسکتا ہے، جو بالکل نئے کی طرح چمکنے لگتے ہیں اور اس سے آپ کچن سنک کو بھی جگمگا سکتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں