Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsجسپریت بمراہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

جسپریت بمراہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا


اولی پوپ کی وکٹ لینے کے بعد جسپریت بمراہ ٹیسٹ میچز میں 150 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے دوران بھارتی فاسٹ باؤلر جسپرت بمراہ کے شاندار یارکر نے انگلینڈ کی وکٹیں اکھاڑ دیں، کمنٹیٹرز اور کرکٹ شائقین داد دیے بنا نہ رہ سکے۔ بھارت کے ٹاپ فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف آج کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار یارکر کے ساتھ اولی پوپ کو پولین پھیج دیا۔

جسپریت بمراہ کا شاندار یارکر دیکھ کر اولی پوپ بھی دنگ رہ گئے۔

بھارت میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ نے غیر معمولی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے تین اہم بلے بازوں، جو روٹ، اولی پوپ اور جونی بیئرسٹو پولین کی راہ دکھائی۔

اولی پوپ کی وکٹ خاصی اہمیت رکھتی تھی کیونکہ انہوں نے حیدرآباد میں پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو بڑی شکست سے بچنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے پہلی اننگز میں 196 رنز بنائے، جب پوری ٹیم بھارتی باؤلنگ اٹیک کے آگے ڈھیر ہوگئی تھی۔

اولی پوپ کی وکٹ لینے کے بعد جسپریت بمراہ ٹیسٹ میچز میں 150 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ شائقین بھی بمراہ کے حیران کن یارکر کی تعریفیں کررہے ہیں۔

اس وقت انگلینڈ 42 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 186 رنز بنا لیے ہیں کپتان بین اسٹوکس (17*) اور ریحان احمد (6*) ابھی بھی کریز پر موجود تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں