فیشل کروانے کے لیے ہر مہینہ پارلر جانے کا وقت مشکل سے ملتا ہے اس لیے وقت اور پیسے دونوں بچائیں اور گھر بیٹھے اپنا رنگ نکھاریں کیونکہ ویزلین اور انڈہ دونوں ہی ایسی چیزیں ہیں جو آپ کے گھر میں با آسانی موجود ہوتی ہیں۔
ٹپ:
* ایک چمچ ویزلین اور ایک انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح مکس کریں ۔
* پھر اس ماسک کو 20 منٹ تک چہرے پر لگائیں۔
* بعد میں نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
15 دن تک روزانہ اس ماسک کو چہرے پر لگا لیں ، جلد پر فیشل جیسی چمک بھی آ جائے گی اور داغ دھبے، جھریاں اور کالے گھیرے بھی کنٹرول ہو جائیں گے۔
فائدہ کیوں؟
ویزلین میں معدنیاتی آئل اور پرومنرلز مرکبات پائے جاتے ہیں جو جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس میں موجود پرو کاربوہائیڈریٹس کیمکلز اس کو میک اپ ریموور اور ماتھے پر لگے ہیئر کلر کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اگر پرفیوم لگانے سے پہلے گردن میں ویزلین لگا لی جاۓ تو پرفیوم کی خوشبو دیر تک رہتی ہے۔