Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsجنت مرزا نے ڈیبیو فلم فلاپ ہونے کی وجہ بتا دی

جنت مرزا نے ڈیبیو فلم فلاپ ہونے کی وجہ بتا دی


پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے اپنی ڈیبیو فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ فلاپ ہونے کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں جنت مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ہدایتکار سید نور کے ساتھ کی گئی فلم کے بارے میں بات کی۔

جنت مرزا نے کہا کہ سید نور میرے انکل ہیں اور میں اُن کا بہت احترام بھی کرتی ہوں، اُن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ ویسے تو اچھی تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ کمزور تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ فلم میں بڑے بڑے ہتھیار اور دوڑتے ہوئے گھوڑے دکھائے گئے تھے جو آج کی نوجوان نسل پسند نہیں کرتی، اس طرح کی کہانیاں پُرانے زمانے میں چلتی تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک فلم اُسی صورت میں کامیاب ہوتی ہے کہ جب اُس کا اسکرپٹ مضبوط ہو اور کہانی موجودہ دور کے حساب سے تحریر کی گئی ہو۔

جنت مرزا نے کہا کہ جب مجھے فلم کی پیشکش ہوئی تھی تو میں اُس وقت ناسمجھ تھی، گھر بیٹھ کر ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی تھیں، میں نے پیشکش قبول کرنے سے پہلے اسکرپٹ بھی نہیں پڑھی تھی جس کی وجہ سے مجھے فلم کی کہانی کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ چھوٹی اسکرین سے فوراََ بڑی اسکرین پر آنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی لیکن مجھے لگتا ہے کہ شائقین صرف اچھی کہانی کی وجہ سے ہی فلم دیکھتے ہیں، اکثر کمزور کہانی کی وجہ سے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلمیں بھی فلاپ ہوجاتی ہیں۔

واضح رہے کہ سید نور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ سال 2022 میں ریلیز ہوئی تھی، فلم کی میگا کاسٹ میں جنت مرزا، صائمہ نور اور بابر علی شامل تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں