Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان...

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان شہید، 8 خارجی ہلاک


خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 16 جوان شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 8 خوراج ہلاک کردیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں