امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جو آج یوکرین میں ہو رہا ہے وہ ممکنہ طور پر کل مشرقی ایشیا میں بھی ہو سکتا ہے۔
نیٹو سربراہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ کوشش ہے کہ یوکرین کے پاس وہ سب کچھ ہو جو روسی جارحیت سے مقابلے کیلئے اسے درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی دفاع ہی ہر قسم کی جارحیت روکنے کا بہترین طریقہ ہے، نیٹو سمٹ میں دیگر اتحادیوں کی طرف سے بھی یوکرین کو مدد فراہم کرنے پر بات ہوگی۔