Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking News''جو'' ہماری صحت اور خوبصورتی کے لئے کیوں ضروری ہے؟

”جو” ہماری صحت اور خوبصورتی کے لئے کیوں ضروری ہے؟


”جو” کا دلیہ تو کھاتے ہی ہوں گے اور کچھ لوگوں کے گھر جو کا سپیشل حلیم بھی بنتا ہوگا۔۔۔ کبھی آپ نے سوچا ہے کہ جو میں آخر ایسا کیا ہے جو یہ ہمارے لئے فائدہ مند ہے۔۔۔ اکثر ڈاکٹروں کے پاس جائیں تو اتنی ڈھیروں بیماریوں میں وہ آپ کو جو کا دلیہ کھانے کا کیوں کہتے ہیں۔۔۔؟

آپ کے لئے بھی ضروری ہے کہ ایک مرتبہ اس کی غذائیت و افادیت کے بارے میں ضرور جانیں تاکہ اس کا صحیح طریقے سے استعمال آپ بھی کرکے اپنے مسائل کا سستا حل نکال سکیں۔

• جو کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جو ایک اناج ہے جس کی ہم روٹی بنا کر بھی کھاتے ہیں، اس کا دلیہ بھی استعمال کرتے ہیں اور اس کو کھانوں میں دیگر طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے۔

• غذائیت:
جو میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے ، بیٹا گلوکین، آئرن، کیلشئم، کولن،زنک،نائسن، وٹامن بی گروپ۔ تھائمن، پروٹینز، پینتھوتینک ایسڈ، فولٹ ایسڈ، سیپونینز، کاپر، سٹیرولز اور معدنیات جیسے سیلینیم اور میگنیشیم ، اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہوتے ہیں ۔

• صحت و حسن کے لئے:
”جو” دکھنے میں چھوٹے سے بیج کی طرح ہوتے ہیں مگر ان کے سائز پر ہر گز نہ جائیں کیونکہ اس کے فائدے صرف صحت کے لئے ہی نہیں حسن و نکھار کے لئے بھی بہت زیادہ ہیں۔ تو چلیں آج ہم آپ کو اتنی ساری معلومات ایک ساتھ بتانے جارہے ہیں جس کو جاننے کے بعد آپ کے گھر میں بھی رکھی ہوئ ”جو” اب کچھ ہی روز میں استعمال ہوتی نظرآئے گی۔۔

• صحت کے لئے جو کے فوائد:
صحت کا خیال ہر کسی کو رکھنا چاہیئے کیونکہ کڑوی دوائیاں کسی کو بھی نہیں پسند اور نہ کسی کا دل چاہتا ہے کہ وہ بیمار رہے۔ اب جب بیماری سے بچنے کا حل گھر میں پہلے سے موجود ہے تو آئیں پھرکریں ”جو” کا استعمال اور بڑھائیں صحت آسانی سے۔۔۔۔!

• پیٹ کے مسائل:
جَو کا روزانہ استعمال جسم سے فاضل مادوں کو نکالنے اور آنتوں کی صفائی کرنے میں سب سے زیادہ مفید ہے۔ روزانہ ایک سے دو چمچ اس کا دلیہ ناشتے میں استعمال کرلیں کبھی آپ کو قبض کے مسائل نہیں ہوں گے۔ اس میں شامل سلوبل اور نان سلوبل فائبر خوراک کو ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

• یورینل انفیکشن:
جَو ایک ایسا سستا نسخہ ہے یورینل انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے جو شاید آپ کو کسی دوائی سے کم معلوم نہیں ہوگا، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گُردوں کی پتھری کو توڑ کر پیشاب کے راستے خارج کر دیتا ہے۔

• وزن کم :
بڑھے ہُوئے وزن کو کم کرنے لیے یہ اہم سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں فائبر موجود ہوتی ہے اور یہ فائبر ہمارے معدے کو طاقت دیتی ہے اور بار بار بھوک لگنے کی شکایت کو کنٹرول کرکے جسم کی چربی کو پگھلاتی ہے ۔

• کولیسٹرول اور بلڈ شوگر :
جَو میں شامل فائبر اور بیٹا گلوکین بڑھے ہُوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کے علاوہ غذا سے شوگر کو خون میں تیزی سے شامل ہونے سے روکتی ہے اورذیابطیس ٹائپ 2 کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔یہ کھانے کے بعد گلوکوز کو جلانا کم کرتا ہے اور انسولین کی سطح کو متوازن کرتا ہے۔

• دل :
جَو ہمارے جسم کے درجہ حرارت کونارمل کرتی ہے جس سے دل بھی مضبوط اور توانا ہوتا ہے۔ ہارٹ اٹیک کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔

• ڈپریشن:
جسم میں ڈپریشن پیدا کرنے والے ہارمونز کی مقدار کو بڑھنے سے روکتا اور ہماری طبیعت کو خُشگوار بناتا ہے۔

• مدافعت:
اس میں شامل قُدرتی اینٹی آکسائیڈینٹس اور نیوٹریشنز ہمارے جسم کی قُوت مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں اور جراثیموں کو جسم میں انفیکشن پیدا نہیں کرنے دیتے ۔

• ہڈیاں مضبوط :
وٹامنز اورمنرلز خاص طور پر مگینشیم ، فاسفورس، کیلشیم اور کاپر وغیرہ ہ جو میں پائے جاتے ہیں جو ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

• حاملہ خواتین کے لئے:
جَومیں شامل طاقتور اجزا حاملہ خواتین کی صحت پر مثبت اثرات پیدا کرتے ہیں، خوراک جلد ہضم کر دیتا ہے اور حاملہ خواتین کا مُوڈ خوشگوار رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

• انیمیا :
جسم میں خُون کی کمی یعنی انیمیا کو دور کرنے کے لئےجَو میں آئرن اور وٹامن بی 12 کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ۔یہ نہ صرف خون کی صفائی کرتا ہے بلکہ خون کی مقدار کو بڑھانے کا باعث بھی بنتا ہے۔

• کینسر:
جو میں سیلینیم پایا جاتا ہے جوکہ ہم ہی چیزوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور سیلینیم جگر کے انزائم فنکشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہ جسم میں کینسر سے پیدا ہونے والے مرکبات کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے تاکہ کینسر کا مرض مذید نہ بڑھے۔

• دمہ :
دمہ کی بیماری بچوں اور بنڑوں میں عام ہے اور جو اس مرض کو کنٹرول کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اس کے روزانہ کے استعمال سے یہ مرض 50 فیصد کنٹرول ہوجاتا ہے۔

• لال خلیات:
جسم میں خؤن کے لال خلیات اگر کم پڑجائیں تو یہ بہت خطرناک ہوتا ہےا ور جو آپ کے لال خلیات کو کم ہونے نہیں دیتا۔

• ٹاکسن:
جَو فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے لہذا یہ آپ کے جسم سے ٹاکسن نکالنے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں شامل غذائی ریشے بڑی آنت میں بٹیرک ایسڈ بناتے ہیں جو خلیوں کو ایندھن بناتے ہیں اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاتے ہیں۔

• سوزش :
جو میں کولن ہوتا ہے جو سکی بھی طرح کی جسمانی سوزش کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اور آپ کے جسم کے پھولے ہوئے حصوں کو دوبارہ اصلی حالت میں لانے میں مدد دیتا ہے۔

• گردے کی پتری:
گردے کی پتری کو بغیر کسی تکلیف کے ختم کرنا چاہتے ہیں جو ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ جو کا استعمال کریں کیونکہ اس میں شامل کیلشیم گردے میں پتھروں کو بڑھنے سے روکتا ہے اور گردوں کی پرورش کرتا ہے جو ہمارے گردوں کے لئے بہت مفید ہے۔

• حسن کے لئے جو کے فوائد:
حسن کو کیوں نظرانداز کریں اب ایک ہی ”جو” سے بال اور چہرے کی بیوٹی بھی نکھار لیں۔

٭ جلد کے لیے :
جَو میں شامل زنک ہماری جلد کو شاداب بناتا ہے، سلینیم جلد کی لچک بہتر بناتا ہے اور اس میں شامل اینٹی اینفلامیٹری خوبیاں چہرے کے داغ دھبے ، کھلے مسام اور کیل مہاسے ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں ساتھ ہی رنگت کو صاف اور حسین بناتی ہیں۔

* بالوں کے لئے:
چونکہ جَو میں آئرن اور کاپر پایا جاتا ہے جس سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے اور روکھے بال دوبارہ صحت مند ہوجاتے ہیں۔

استعمال کیسے کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جو کو آپ پانی میں بھگو کر استعمال کریں یا اس کا حلیم بنا کر ، دلیہ بنا کر یا پھر دودھ میں ابلا ہوا جو ڈال کر مشروب بنا کر۔ یہ آپ کی ہر طرح مدد کرسکتا ہے لیکن اس کا استعمال روزانہ کریں تاکہ ان تمام مسائل کو ختم کرسکیں اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں