Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsجگر کی صحت کیلئے نقصان دہ غذائیں کونسی ہیں؟

جگر کی صحت کیلئے نقصان دہ غذائیں کونسی ہیں؟


جگر کو تندرست رکھنا مجموعی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔ جگر کے متاثر ہونے سے اس عضو کے امراض کے ساتھ ساتھ میٹابولک ڈس آرڈر کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

ویسے تو جگر کے امراض کا خطرہ بڑھانے والے تمام عناصر کی روک تھام بہت مشکل ہے مگر مخصوص غذاؤں اور مشروبات کے استعمال سے جگر کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

کچھ غذائیں اور مشروبات جگر کی صحت کے لیے مفید جبکہ کچھ غذائیں اسے نقصان پہنچاتی ہیں۔

جگر کے لیے نقصان دہ غذاؤں کے بارے میں جان لیں۔

چینی

زیادہ میٹھا کھانے کی عادت سے جگر کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ اس عضو کا کام ہی شکر کو چربی میں تبدیل کرنا ہے۔ اگر آپ زیادہ مقدار میں چینی کا استعمال کرتے ہیں تو جگر بہت زیادہ مقدار میں چربی بنانے لگتا ہے جو اس کے اردگرد جمع ہو جاتی ہے۔

چکنائی کا زیادہ استعمال

زیادہ چکنائی والی غذاؤں کے استعمال سے بھی جگر پر چربی چڑھنے کا خطرہ بڑھتا ہے۔ زیادہ چکنائی والی غذاؤں کے استعمال سے جگر کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور بتدریج ورم بڑھنے لگتا ہے جس سے اس عضو کو نقصان پہنچتا ہے۔

نمکین غذائیں بھی نقصان دہ

زیادہ نمک والی غذاؤں سے جسمانی وزن میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کی ایک عام وجہ ہے۔

فاسٹ فوڈ

فاسٹ فوڈ میں چینی، نمک اور چکنائی تینوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور ان تینوں کے اثرات کا ذکر اوپر ہوچکا ہے۔ یعنی فاسٹ فوڈ سے جگر پر چربی چڑھنے کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔

سرخ گوشت کا زیادہ استعمال

سرخ گوشت میں چکنائی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور زیادہ مقدار میں اس کے استعمال کے نتیجے میں جگر کے اردگرد چربی جمع ہونے لگتی ہے۔

سفید ڈبل روٹی اور چاول

سفید ڈبل روٹی اور چاول کو بہت زیادہ پراسیس کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں ان میں فائبر کی مقدار گھٹ جاتی ہے۔ فائبر کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے انہیں کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں زیادہ اضافہ ہوتا ہے اور یہ بھی جگر کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں