پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجنے میں بس تین دن باقی ہیں جس کیلئے فینز بھی کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، اس موقع پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے حارث روف نے تیسرا سیزن بھی جیتنے کے عزم کا اظہار کر دیاہے۔
حارث روف کا کہناتھا کہ لاہور قلندرز دو مرتبہ چیمپئن بن چکی ہے اور فینز کی چاہت ہو گی کہ اس مرتبہ بھی ٹائٹل ہم ہی جیتیں اور ہماری بھی یہی کوشش ہو گی کہ اس مرتبہ بھی چیمپئن ہم ہی بنیں ، ہماری ٹیم وہی ہے ، گزشتہ پرفارمنس کی طرح ہی پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔
حارث روف کا کہناتھا کہ ٹیم پر اور مجھ پر کوئی پریشر نہیں ہے ، فینز کی سپورٹ ہوتی ہے ان کی وجہ سے ہی گراونڈ میں جاتے ہیں اور کھیلتے ہیں، پرفارمنس میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے ، غلطیوں سے سیکھ کر بہتری کی طرف بڑھ رہاہوں ، پریکٹس سیشن بھی جاری ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ کافری عرصہ سے کھیل رہا ہوں ، وہ اپنی ٹیم کیلئے لڑتا ہے ، وہ کوشش کرتا ہے کہ اپنے پلیئرز کو ریلیکس رکھوں ، وہ تمام پلیئرز کا بھر پور ساتھ دیتا ہے۔