سعودی وزارت حج وعمرہ نے بعد از حج سیزن کے لیےعمرہ ویزے جاری کرنا شروع کر دیے۔ سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق عمرہ ویزوں کا اجراء بدھ کو مناسکِ حج کے اختتام کے بعد کیا گیا،
سعودی وزارت حج وعمرہ نےعازمینِ حج کی آسانی کے لیے 23 مئی سے ایک ماہ کے لیے نسک ایپ کے ذریعےعمرہ پرمٹ جاری کرنا بند کردیے تھے۔
اس عرصے کےدوران تمام قسم کے وزٹ ویزا ہولڈرز کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
مشکل سے حج کا ویزا حاصل کرنے والا عمرہ کے دوران طواف کرتے ہوئے انتقال کر گیا
سعودی وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ عمرہ ویزے کے اجراء کی بحالی سے عمرہ زائرین کی آمد کو ہموار کیا جائے گا۔
وزارت زیادہ سے زیادہ زائرین کو ایڈجسٹ کرنے اور ان کی ضروریات اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔