Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsحج پر جانے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

حج پر جانے والے افراد کے لیے بڑی خبر آگئی


فریضہ حج ادا کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہری کب تک درخواست جمع کرواسکتے ہیں، وزارت مذہبی امور نے ڈیڈ لائن جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، وزارت کا کہنا ہے کہ 17 دسمبر یعنی کل بروز منگل کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا۔

17 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں “پہلے آئیے پہلے پائیے” کے اصول کے تحت کامیاب تصورکی جائیں گی۔

وزارت مذہبی امور نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا عندیہ دیا ہے، نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ “پاک حج” اسمارٹ فون میں ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے نامز بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھولے رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ نامز دبینک ہفتے اور اتوار کو دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے، بینک 3 دسمبر تک بلا تعطل درخواستیں وصول کریں گے۔

چند روز قبل حج 2025 پر جانے والے عازمین کیلیے ہوائی جہاز کے ٹکٹ کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آئی تھی کہ کرایوں میں 50 ڈالر فی کس کمی کی گئی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں