Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsحج 2024 سے متعلق سعودی عرب کا ایک اہم اعلان سامنے آگیا

حج 2024 سے متعلق سعودی عرب کا ایک اہم اعلان سامنے آگیا


رواں برس ریکارڈ تعداد میں عازمین حج کی آمد کا امکان ہے اور اس حوالے سے سعودی عرب کا ایک اہم اعلان سامنے آگیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے اور اب اگلے مرحلے میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

وزارت حج و عمرہ نے سعودی عرب میں رہائش پذیر افراد اور مقامی لوگوں کے لیے حج رجسٹریشن شروع ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایپلی کیشن ’’نسک‘‘ کے ذریعے حج رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔

مقامی سطح پر بھی حج رجسٹریشن میں اُن خواہش مندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ بعد ازاں گنجائش ہونے پر ان کی رجسٹریشن کی جائے گی جنھیں حج کیے ہوئے 5 سال ہوگئے ہوں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد کے لیے حج رجسٹریشن فیس میں ابتدائی طور پر آدھی فیس جمع کرانے کی بھی سہولت دی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ جلد از جلد ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن فارم بھریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں