Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsحضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس و...

حضرت علی علیہ السلام کا یوم شہادت، ملک بھر میں جلوس و مجالس عزا کا اہتمام


یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ملک بھرمیں مجالس عزابرپا کی جارہی ہیں اور شہر شہر ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے شہر شہر گاؤں گاؤں جلوس نکالے جا رہے ہیں، مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے نکلے جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

لاہور میں مرکزی جلوس الف شاہ کی حویلی سے نکالا جا رہا ہے جو مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر ختم ہوجائے گا۔

پشاور میں مرکزی جلوس امام بارگاہ اخوند آباد محلہ نو بجوڑی سے رات 11 بجے نکلے گا جو طے کردہ راستوں سے ہوتا ہوا سحری سے قبل اختتام پذیر ہوگا۔

کوئٹہ میں بھی مرکزی علمدار روڈ سے آج رات 10بجے نکالا جائے گا،جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا یہیں آکر ختم ہوجائے گا ۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں