Sunday, December 29, 2024
ہومBreaking Newsحملے کے بعد اداکارہ زینب جمیل کا ردعمل

حملے کے بعد اداکارہ زینب جمیل کا ردعمل


سابق اداکارہ اور ماڈل زینب جمیل کا لاہور میں قاتلانہ حملے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے اس وقت اداکارہ کو قاتلانہ حملے کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے سیلون کے سامنے اپنی گاڑی سے اُتر رہی تھیں۔

ملزمان کی فائرنگ سے اداکارہ کو 6 گولیاں لگیں، ملزمان فائرنگ کےفوری بعد فرار ہوگئے۔

اداکارہ زینب جمیل کا اپنے بیان میں کہنا ہےکہ اُنہیں فون پر سنگین دھمکیاں مل رہی تھیں جبکہ دھمکی آمیز خطوط بھی بھیجے گئے تاہم وہ ملزمان کو نہیں جانتی،

اداکارہ نے اپنے شوہر پربھی شک ظاہر کیا ۔ یاد رہے کہ اداکارہ اور ان شوہر کے درمیان 2 سال سے اختلافات چل رہے ہیں۔

پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں 2 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کا جلد سے جلد سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں