Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsحکومت نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا


حکومت نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، جس کے پیش نظر 26اگست کو تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سے چیف سیکرٹری نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا 26 اگست کو ڈسٹرکٹ لاہور میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔

خیال رہے حضرت داتا گنج بخشؒ کا 981 واں سالانہ عرس کا آغاز 24 اگست سے ہوگا ، عرس کی تقریبات کا آغاز دربار پر چادر پوشی کی رسم سے کیا جائے گا، عرس کی تقریبات 26اگست تک جاری رہے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں