Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsحکومت نے پی ٹی آئی کا کون سا مطالبہ مان لیا؟ اسد...

حکومت نے پی ٹی آئی کا کون سا مطالبہ مان لیا؟ اسد قیصر نے بتا دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے جب کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئرججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہےکہ حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں دونوں جانب سے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں