Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsحکومت کا رمضان پیکیج میں نقد رقم دینے کا اعلان

حکومت کا رمضان پیکیج میں نقد رقم دینے کا اعلان


خیبرپختون خوا c نے رمضان پیکیج میں شہریوں کو نقد رقم دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے پلان تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں کو فوڈ پیکیج کی بجائے نقد رقم دی جائے گی، نقد رقم دینے کا مقصد عوام کو دھکم پیل اور بد نظمی سے بچانا ہے۔

وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ خاندانوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 8 لاکھ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں تقریباً 50 لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس پروگرام کے تحت 10ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو کا یہ بھی کہنا ہے کہ رمضان میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور گراں فروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں