Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsحکومت کا ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا اہم اعلان

حکومت کا ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا اہم اعلان


سینئر وزیر شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سندھ ٹرانسپورٹ کے مسائل کم کرنے کے لیے شہر قائد میں ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کروانے جارہی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ، انفارمیشن، ایکسائز اور ٹیکسیشن کے عہدے پر فائز وزیر شرجیل میمن نے یہ اعلان اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کی خریداری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور انہوں نے سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہیں، حکومت سندھ کے اس اقدام سے شہر کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہری سستا اور آرام دہ سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کی اہمیت کا ذکر کیا۔

اجلاس میں پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کے لیے بس اسٹیشنز کو جلد مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں