Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsحکومت کا 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے...

حکومت کا 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان


پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کے تناظر میں صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’صوبے میں اسکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔‘






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں